LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کا حملہ، تمام طلبا، اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو، آپریشن حتمی مرحلے میں داخل

Web Desk

11 November 2025

پشاور: وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے نہایت احتیاط اور حکمتِ عملی کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے تمام طلبا اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور تین افغان خوارجیوں کو کالج کے ایڈمن بلاک تک محدود کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی کالج کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہوگیا اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا، جبکہ تیسرے حملہ آور کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے فون سے اہم فوٹیجز اور شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور افغانستان میں موجود ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے۔

حملے کے وقت کیڈٹ کالج میں 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ اب تک 115 افراد کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے جبکہ باقی کیڈٹس کالج کے اندر محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے کالج اور اردگرد کے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ فرار کو روکا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق فورسز والدین سے اپیل کر رہی ہیں کہ وہ پُر سکون رہیں کیونکہ تمام طلبا اور اساتذہ محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن جامع انداز میں جاری ہے اور جلد مکمل کرلیا جائے گا۔