LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ: سابق وزیر اعظم اسٹارمر کے استعفے سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں باحجاب خاتون کامیاب سعودی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات: حکومت سے مذاکرات کا اختیار دے دیا پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت وزیر داخلہ کی طالبہ لائبہ اعجاز کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت کیا گورنر خیبرپختونخوا کی صدر مملکت سے ملاقات، صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ طالبہ لائبہ خود کشی کیس میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے میں مقدمہ درج سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے بنکاک روانہ وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، 30 روز کے لیے جلسوں، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، 30 روز کے لیے جلسوں، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی خیبر پختونخوا پولیس کی ہنگامہ آرائی، احتجاج سے نمٹنے کیلئے آپریشنل ہدایات جاری طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے متحرک وزیر پٹرولیم سعودی عرب روانہ، توانائی ضروریات پر بات چیت متوقع بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

Web Desk

14 August 2026

واہگہ بارڈر پر یومِ آزادی کے موقع پر پرچم اتارنے کی روایتی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے دوران پنڈال میں موجود عوام ہاتھوں میں سبزرنگ کے قومی پرچم تھامے انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے رہے۔ فضا دن بھر ملی نغموں، ‘نعرہ تکبیر’، ‘پاکستان زندہ باد’ اور ‘پاک فوج زندہ باد’ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کی ولولہ انگیز اور روایتی پریڈ نے حاضرین کے جذبہ حب الوطنی کو مزید جلا بخشی۔ اس بار رینجرز کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، جن کے چاق و چوبند انداز اور قدموں کی دھمک نے شائقین کا لہو گرمائے رکھا۔ پنڈال میں موجود عوام نے رینجرز سپاہیوں کی اس شاندار اور جاندار پریڈ کو دیکھ کر تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے ان کے جذبوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔