LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں انتخابات کل ہونگے آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ اہم پیشرفت، تکنیکی و سیاسی مشاورت جاری ہے: ایران بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان ٹرمپ کا بڑا اعلان، تیسری بار صدر بننے کی خواہش ظاہر کر دی 18 ارب ڈالر کا تیل فروخت کر چکے، ایران کا دعویٰ یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیا روس کے جوہری دفاع نظام کا بحری حصہ مزید طاقتور بن رہا ہے: پوتن سعودی امریکا جوہری معاہدے میں اسرائیل سے تعلقات کی شرط کی تردید دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ملک عمران خلیل پی ٹی آئی برطانیہ اور آصف بٹ نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

روس کے جوہری دفاع نظام کا بحری حصہ مزید طاقتور بن رہا ہے: پوتن

Web Desk

26 July 2026

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ روسی بحریہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کے ایٹمی دفاعی نظام (نیوکلیئر ٹرائیڈ) کے بحری حصے کو مزید طاقتور بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبدوزوں، سطحی جنگی جہازوں، ساحلی دفاعی یونٹس اور نیول ایوی ایشن کو جدید ترین ہتھیاروں اور سازوسامان سے لیس کیا جا رہا ہے جبکہ نئے جنگی جہازوں کی سیریل بنیادوں پر تیاری بھی جاری ہے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ 13 سمندروں سے جڑی سرحدوں کے باعث بحریہ قومی دفاع اور سمندری مفادات کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اور روسی بحری اہلکار ہر قسم کی بدلتی ہوئی عسکری اور اسٹریٹجک صورتحال کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔