یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ
Web Desk
27 July 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین مستقبل میں اپنے وہ مغربی علاقے بھی کھو دے گا جو ماضی میں پولینڈ، ہنگری اور رومانیہ کا حصہ تھے۔ روسی بحریہ کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ اس عمل میں کتنا وقت لگے گا اس کا حتمی تعین ممکن نہیں، لیکن تاریخ آخرکار ہر چیز کو اپنی اصل جگہ لے آئے گی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ روس ہی یوکرین کی علاقائی سالمیت کا واحد حقیقی ضامن تھا، تاہم کیف حکومت نے روس کو اپنا دشمن قرار دینے کا غلط فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق، یوکرینی قیادت نے یہ سمجھ لیا تھا کہ روس کے خلاف جانا ان کے لیے فائدہ مند ہوگا، لیکن وقت کے ساتھ نتائج سامنے آ جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مراکش نے 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا
27 July 2026
تیل تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
27 July 2026
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
27 July 2026
دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ
27 July 2026
حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
27 July 2026
ٹرمپ سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا، نیتن یاہو
27 July 2026
غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ
27 July 2026
یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام
27 July 2026