دبئی میں اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی 27 ہزار 756 خلاف ورزیاں ریکارڈ
Web Desk
14 November 2026
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بناتے ہوئے اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 27 ہزار 756 ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
دبئی پولیس کی جانب سے اکتوبر کے مہینے کے جاری کردہ تفصیلی ٹریفک اعدادوشمار میں سڑکوں پر خطرناک رویوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال سرِ فہرست ہے۔ جدید اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹم اور اے آئی کیمروں کی مدد سے ان ڈرائیوروں کی نشاندہی کی گئی جو گاڑی چلاتے وقت سڑک پر مکمل توجہ دینے کے بجائے موبائل فون کے استعمال میں مصروف پائے گئے۔ پولیس کے جدید نگرانی کے نظام نے ایسے قوانین شکن ڈرائیوروں کی واضح تصاویر بھی حاصل کی ہیں جو سنگین حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے موجودہ ٹریفک قوانین کے تحت ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے یا ڈرائیور کی توجہ ہٹانے والی کسی بھی خلاف ورزی پر 800 درہم جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس پر چار بلیک پوائنٹس عائد کیے جاتے ہیں۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال ڈرائیور کی توجہ کو شدید متاثر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں اچانک بریک لگانے کی ضرورت پڑنے، سامنے موجود گاڑیوں اور سڑک عبور کرنے والے پیدل چلنے والوں کو بروقت نہ دیکھ پانے اور المناک حادثات کے خطرات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔
دبئی پولیس کی جانب سے اسمارٹ کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے مسلسل استعمال کا بنیادی مقصد نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے بلکہ شاہراہوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے کلچر کو فروغ دینا بھی ہے۔ پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ وہ بھاری جرمانوں اور بلیک پوائنٹس سے بچنے کے ساتھ ساتھ خود اپنی اور دیگر روڈ یوزرز کی جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
شارجہ بک فیئر میں عمانی حلوہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
14 November 2026
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
14 November 2026
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
14 November 2026
دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی
14 November 2026
گولڈن ویزا کے نام پر فراڈ، اماراتی عدالت کا متاثرہ خاتون کو 13 ہزار 600 درہم ادا کرنے کا حکم
14 November 2026
شارجہ بک فیئر: بچوں کو اپنی حفاظت، اجنبی افراد سے بچاؤ کیلئے خصوصی تربیت
14 November 2026
محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا
14 November 2026
رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول
14 November 2026