دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی
Web Desk
14 November 2026
امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیواورلینز میں دریائے مسیسیپی کے اندر ایک خوفناک حادثے کے دوران آئل ٹینکر لنگر انداز تفریحی کشتی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں تفریحی کشتی پانی میں ڈوب گئی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت مذکورہ تفریحی کشتی پر مجموعی طور پر 129 مسافر سوار تھے۔ یہ کشتی اس وقت بندرگاہ پر لنگر انداز تھی کہ اچانک ایک بڑا آئل ٹینکر بے قابو ہو کر اس سے جا ٹکرایا، جس کی زد میں آ کر کشتی کو شدید نقصان پہنچا اور وہ پانی میں غرق ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والے مسافروں کی تلاش اور امداد کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تاحال حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا مسافروں کی طبی حالت سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شارجہ بک فیئر میں عمانی حلوہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
14 November 2026
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
14 November 2026
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
14 November 2026
گولڈن ویزا کے نام پر فراڈ، اماراتی عدالت کا متاثرہ خاتون کو 13 ہزار 600 درہم ادا کرنے کا حکم
14 November 2026
دبئی میں اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی 27 ہزار 756 خلاف ورزیاں ریکارڈ
14 November 2026
شارجہ بک فیئر: بچوں کو اپنی حفاظت، اجنبی افراد سے بچاؤ کیلئے خصوصی تربیت
14 November 2026
محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا
14 November 2026
رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول
14 November 2026