LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب ایران کا سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب، انسانی حقوق پر مؤقف مسترد پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

گاڑیوں کی درآمد کا وقفہ 2 سے بڑھا کر 3 سال کردیا گیا، ای سی سی نے منظوری دےدی

Web Desk

9 December 2025

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گاڑیوں کی درآمد کے نئے فریم ورک کی منظوری دے دی، جس کے تحت صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیمیں برقرار رہیں گی۔ نئی پالیسی کے مطابق گاڑیوں کی درآمد کا وقفہ 2 سے بڑھا کر 3 سال کر دیا گیا جبکہ درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک ناقابلِ منتقلی رہیں گی۔ اس کے ساتھ کمرشل سیفٹی اور انوائرمنٹ اسٹینڈرڈز لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سیز اور ڈیلرز مارجن میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ بھی منظور کیا گیا، جس میں نصف اضافہ فوری اور نصف ڈیجیٹائزیشن سے مشروط ہوگا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان 2025-26 کے جائزے کے بعد مالی معاونت کم کرنے کے لیے درمیانی مدت کا پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈسکوز کی کارکردگی کے اہداف پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ مکینزم قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ای سی سی نے کلوروفارم کی درآمد پر پابندی اور رائیکلونیتھین کی درآمد صرف فارما کمپنیوں کے لیے DRAP کے این او سی سے مشروط کر دی۔
مزید برآں، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے لیے 1.28 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے 5 ارب روپے کے اضافی فنڈز اور پاسکو کے اثاثوں و واجبات کے خاتمے کے لیے خصوصی کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اجلاس میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے لیے پنشن اور میڈیکل اخراجات کی مد میں فنڈز کی منظوری بھی شامل رہی۔