LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

Web Desk

1 September 2026

راولپنڈی/لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں حالیہ بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود براہِ راست مانیٹر کر رہی ہیں۔

اپنے ایک جاری کردہ بیان میں عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ریسکیو 1122، واسا (WASA)، پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کا تمام فیلڈ عملہ سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں موجود ہے تا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی میں واسا اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے پاس نکاسی آب کے لیے تمام ضروری وسائل اور مشینری موجود ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ بارش تھمنے کے ساتھ ہی نکاسی کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور اگلے چند گھنٹوں کے اندر راولپنڈی کی تمام اہم شاہراہیں اور علاقے پانی سے کلیئر کر دیے جائیں گے۔