LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال روسی فوج نے تیرسیانکا پر کنٹرول حاصل کر لیا، 300 سے زائد عمارتوں کی تلاشی ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی دبئی کی تیار کردہ 10 ویڈیو گیمز کی نمائش، کھلاڑیوں نے آزمائش کے بعد تجاویز دیں اے پی پیک یوتھ ونگ کا بڑا کارنامہ: نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن کا کامیاب انعقاد مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر دبئی میں بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے بدلے رقم دینے والا فراڈ گینگ گرفتار امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح نظامِ انصاف مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: ملک احمد خان خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ شیر کے حملے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کرے، پھر استعفوں کی بات کرے: سعدیہ جاوید

اے پی پیک یوتھ ونگ کا بڑا کارنامہ: نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن کا کامیاب انعقاد

Web Desk

15 November 2026

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کے یوتھ ونگ نے ایک بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نیویارک کے علاقے بروکلین میں پہلے پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن کا کامیاب انعقاد کیا۔

رولن اسٹوڈیوز بروکلین میں دن بھر جاری رہنے والے اس رنگا رنگ اور تخلیقی پروگرام میں فلم، ٹیلی وژن، موسیقی، فیشن، اینی میشن اور بصری فنون سے وابستہ نامور پاکستانی اور پاکستانی نژاد امریکی فنکار ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ تقریب کا باضابطہ میڈیا پارٹنر ’ٹی وی ون یو ایس اے‘ تھا جس نے کنونشن کی بھرپور کوریج کی۔

کنونشن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے نوجوانوں اور اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے نامور فنکاروں کی بصیرت افروز گفتگو کو بے حد سراہا، جس میں فنکاروں نے عالمی سطح پر اپنے شعبوں میں جگہ بنانے، اپنے تخلیقی فیصلوں پر اعتماد کرنے اور نئے منصوبوں کو عملی شکل دینے کے حوالے سے اپنے ذاتی تجربات بیان کیے۔ اے پی پیک کے نوجوانوں کی اس منفرد کاوش کی سب سے نمایاں بات یہ تھی کہ انہوں نے معاصر پاکستانی اور پاکستانی امریکن فن و ثقافت سے وابستہ تخلیق کاروں کو یکجا کر کے نئی نسل کو ان سے براہِ راست ملاقات اور رہنمائی حاصل کرنے کا نادر موقع فراہم کیا۔

کنونشن کے دوران مختلف موضوعات پر مبنی چار خصوصی پینل مباحثے منعقد کیے گئے،  اس سیشن میں میڈیا آرٹسٹ جہانزیب خواجہ، معروف بصری فنکار ساکس آفریدی اور پاکستان کی پہلی ہاتھ سے بنی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کے ہدایت کار عثمان ریاض نے اپنے تخلیقی سفر اور عالمی معیار کے کام کی تخلیق پر تفصیلی گفتگو کی۔  اس نشست میں گریمی ایوارڈ یافتہ ساؤنڈ انجینئر توریس حبیب اور ایمی ایوارڈ یافتہ ٹیلی وژن پروڈیوسر علیشہ ظفر نے بین الاقوامی فلم اور ٹیلی وژن کی صنعت میں کام کرنے کے چیلنجز اور کامیابی کے تجربات بیان کیے۔ اس سیشن میں اداکار و موسیقار شاہجہاں خان، گلوکارہ نتاشا نورانی اور عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ و فیشن ڈیزائنر میشا جاپان والا نے اپنی منفرد فنکارانہ شناخت بنانے اور ثقافتی جڑوں سے جڑے رہنے پر اظہارِ خیال کیا۔  شام کے سیشن میں مختصر فلموں ’پوسٹ ٹرم‘، ’رومی‘ اور ’جسٹ فرینڈز‘ کی خصوصی اسکریننگ کی گئی، جس کے بعد ان فلموں کے ہدایت کاروں سلیم ناصر گوندل، عائشہ امین اور عماد شیخ نے فلم سازی کی باریکیوں اور کہانی کے انتخاب پر اپنے تجربات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔

پینل مباحثوں کے اختتام پر تمام فنکار نوجوانوں اور فیملیز کے ساتھ گھل مل گئے، جہاں شرکاء کو ان سے ان کے فن پاروں اور پراجیکٹس کے بارے میں براہِ راست گفتگو کرنے، اپنے دلچسپی کے شعبوں میں نئے پیشہ ورانہ رابطے بنانے اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع ملا۔

کنونشن کے احاطے میں فن پاروں کی ایک خصوصی نمائش بھی سجائی گئی تھی جسے حاضرین نے خوب سراہا، جبکہ اس یادگار تقریب کا اختتام معروف گلوکارہ نتاشا نورانی کی شاندار لائیو میوزک پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔