LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال روسی فوج نے تیرسیانکا پر کنٹرول حاصل کر لیا، 300 سے زائد عمارتوں کی تلاشی ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی

غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین

Web Desk

15 November 2026

یورپی یونین نے اسرائیل سے سخت مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو غزہ تک فوری، محفوظ اور بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرے تاکہ حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لاکھوں فلسطینیوں کی بروقت مدد کی جا سکے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل انسانی امداد اور تباہ حال بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے درکار ضروری سامان کی مسلسل اور وسیع پیمانے پر ترسیل کی فوری اجازت دے، اور غزہ کی تمام سرحدی گزرگاہیں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے دوبارہ کھولے۔

موصولہ رپورٹس کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں اور پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث غزہ میں پناہ لینے والے تقریباً 70 ہزار خیمے مکمل طور پر زیرِ آب آ چکے ہیں، جن میں تقریباً 20 لاکھ بے گھر فلسطینی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ کسمپرسی کی حالت میں رہائش پذیر ہے۔ سیلاب کی اس ہنگامی صورتحال کے باعث متاثرہ افراد کو پینے کے صاف پانی، خوراک، خیموں اور دیگر بنیادی انسانی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی امدادی اداروں نے شدید خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری طور پر متاثرہ خیمہ بستیوں تک امدادی سامان اور طبی ٹیمیں نہ پہنچائی گئیں، تو محصور علاقے میں پہلے سے جاری انسانی بحران مزید خطرناک اور سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔