LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

جعلی ویڈیو کیس: عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج

Web Desk

10 August 2026

لاہور کی سیشن کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو سے متعلق کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرانے کی استدعا کو مسترد کر دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے اس کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ عظمیٰ بخاری کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ صوبائی وزیر ہیں اور آئے روز عدالتوں کے احاطے میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، اس لیے ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ درخواست گزار کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق سے ہٹ کر فیصلہ دیا تھا، لہٰذا سیشن کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے۔

دوسری جانب ملزمہ فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری اس مقدمے کی مدعیہ (شاکی) ہیں، اس لیے قانون کے مطابق انہیں خود عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروانا چاہیے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ مدعیہ کی اس درخواست کو خارج کرے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے پہلے سے موجود فیصلے کو بحال رکھا اور عظمیٰ بخاری کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔