فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری
Web Desk
6 August 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (CPNE) کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز، گالم گلوچ اور بے بنیاد الزامات کی روک تھام ناگزیر ہو چکی ہے اور کسی کی عزت اچھالنا صحافت کے زمرے میں نہیں آتا۔
صوبائی وزیر نے زور دیا کہ الزام تراشی کرنے والوں کو ثبوت پیش کرنا ہوں گے اور کسی بھی خبر کو شائع یا نشر کرنے سے قبل متعلقہ فریق کا مؤقف لینا صحافتی اخلاقیات کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک بیٹھے یوٹیوبرز کے ملک دشمن پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس موقع پر سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے کہا کہ ان کی تنظیم نے فیک نیوز کے خلاف باقاعدہ پالیسی مرتب کی ہے اور پریس فریڈم کمیٹی کے قائم ہونے کے بعد بغیر شواہد کے مس انفارمیشن پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں۔
متعلقہ عنوانات
صارفین پر ایک اور بوجھ: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
7 August 2026
امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ
7 August 2026
آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے
7 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
7 August 2026
مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
7 August 2026
پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا
7 August 2026
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
7 August 2026
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
7 August 2026