ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
Web Desk
4 November 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی عبرتناک شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ اور اسرائیل سے متعلق پالیسیاں ان کی ناکامی کی بنیادی وجہ بنیں۔
ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے ری پبلکنز کو سینیٹ میں اپنی اکثریت سے ہاتھ دھونا پڑے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انتخابی نتائج انتہائی غیر متوقع اور پارٹی کے لیے ایک شدید دھچکا ہیں، جبکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نوعیت نے بھی ووٹرز کو ری پبلکنز کے خلاف ووٹ دینے پر مجبور کیا۔
امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکی ووٹرز نے ‘امریکہ فرسٹ’ (America First) پالیسی اور اسرائیل سے تعلقات کی ترجیحات میں واضح تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس تاریخی شکست کے بعد ری پبلکن قیادت کو اپنی داخلہ و خارجہ پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا اور ان پر فوری نظرثانی کرنا ہوگی
متعلقہ عنوانات
امریکی ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان
4 November 2026
کرپشن سےمتعلق بیان پرقائم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس ملاتو بھرپور جواب دوں گا: چوہدری سالک
4 November 2026
یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے: علامہ ناصر عباس
4 November 2026
ہمارے پاس وقت ختم ہوچکا ہے‘، 20 سالہ خاتون پائلٹ کی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ’مے ڈے کال‘ وائرل
4 November 2026
ٹیکساس میں اقتدار کی تبدیلی: کیا گریگ ایبٹ دور کے اربوں ڈالر کے معاہدوں کی فائلیں کھلیں گی؟
4 November 2026
نیویارک سٹی میراتھن میں نوجوان خاتون رنر فنش لائن کے قریب گر کر ہلاک
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026