LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف پاکستان سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، رانا قاسم نون پنجاب کابینہ نے 5850 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی اتحاد بین المسلمین پنجاب کمیٹی کا محرم میں امن وامان، بین المسالک ہم آہنگی پر اتفاق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہمارا 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے: وفاقی آئینی عدالت وزیراعظم کی گلگت میں شمسی توانائی منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف توانائی بحران برقرار، سپلائی چین کا تعطل ختم ہونے میں وقت لگے گا: آئی ایم ایف محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: ایرانی صدر ایرانی فوج کا معاہدے پر عملدرآمد کے دوران پہلے سے زیادہ چوکس رہنے کا اعلان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی حزب اللہ کا بھی ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس

جنوبی پنجاب کارڈ کھیل کر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کی جائے، عظمیٰ بخاری

Web Desk

16 June 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی موسیٰ گیلانی کے بیان پر کڑا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کارڈ کھیل کر اپنی ڈوبتی سیاست چمکانے کی کوشش نہ کی جائے۔

اپنے ایک اہم تزویراتی بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی موسیٰ گیلانی یا تو حقائق سے مکمل طور پر لاعلم ہیں یا پھر جان بوجھ کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ لاہور اور اسلام آباد کے محلات سے نکل کر تعصب کی عینک اتاری جائے اور جنوبی پنجاب کا تفصیلی دورہ کیا جائے تاکہ وہاں زمین پر ہونے والی ریکارڈ ترقی واضح طور پر نظر آ سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ہر بڑے ترقیاتی منصوبے میں جنوبی پنجاب کو پہلی ترجیح دی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نظر میں کوئی جنوبی یا سینٹرل پنجاب نہیں بلکہ صرف ایک متحد پنجاب ہے، جس کی یکساں ترقی پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں سب سے پہلے الیکٹرک بسیں جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے لائی گئیں اور اس وقت جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے 10 مختلف اضلاع میں یہ الیکٹرک بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔ بہت جلد صوبے کی تمام تحصیلوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ حکومت کی فلیگ شپ “اپنی چھت اپنا گھر” سکیم کے تحت اس وقت جو دو لاکھ گھر زیرِ تعمیر ہیں، ان میں سے بھی واضح اکثریت جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بنائی جا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں نوجوانوں کے لیے کھیل کے نئے اور جدید میدان بن رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ انہوں نے زراعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ اور سپر سیڈر سب سے زیادہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کو دیے گئے ہیں کیونکہ یہ خطہ صوبے کا زرعی گڑھ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچے کے پسماندہ علاقے کی پائیدار ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے حکومتِ پنجاب خطیر رقم یعنی 10 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

انہوں نے علی موسیٰ گیلانی کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار اقتدار سے دوری اور اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لیے معصوم عوام کے سامنے جنوبی پنجاب کا جھوٹا کارڈ کھیلنے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔ جب بھی سیاسی مخالفین کے پاس مریم نواز حکومت کی کارکردگی کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی مؤثر بیانیہ نہیں بچتا، تو وہ اپنی بقا کے لیے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں، تاہم اب ایسی روایتی اور منفی سیاسی بلیک میلنگ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔