پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
17 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی سے پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اور اہم رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والے وفد میں رانا شہباز احمد، عبدالرزاق خان، وسیم بادوزئی اور اویس ورک شامل تھے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں سعید ورک، سلیم لابر اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی نے موجودہ حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی نے غریب اور عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صوبے اور ملک میں بدامنی کے رجحان میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام کی مشکلات دوچند ہو چکی ہیں
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026