امریکا کی ایرانی خام تیل کی فروخت کی عارضی اجازت
Web Desk
21 March 2026
امریکا کی سمندر میں پھنسے ایرانی خام تیل کی فروخت کی عارضی طور پر اجازت دے دی۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے لائسنس کے تحت سمندروں میں موجود جہازوں پر لوڈ تیل کی فروخت کی اجازت ہوگی اور یہ نیا لائسنس انیس اپریل تک فعال رہے گا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ اس وقت سمندر میں موجود ایرانی تیل پر سے پابندیاں عارضی طور پر ہٹائی جارہی ہیں، جس سے تیل کی قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے یہ تیل بیشتر ممالک کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔ مختصر مدت کیلئے اس اجازت سے تقریباً چودہ کروڑ بیرل تیل عالمی منڈیوں کے لیے دستیاب ہو سکے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اجازت صرف اس تیل تک محدود ہے جو پہلے سے ٹرانزٹ میں ہے، نئی خریداری یا پیداوار کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ پابندیاں ختم کرنے کی بات صرف خریداروں کو امید دلانے کے لیے ہے۔ عالمی منڈی میں فروخت کیلئے کوئی تیل نہیں۔ امریکی فیصلہ خام تیل کی قیمت میں کمی کے نفسیاتی حربے کے سوا کچھ نہیں۔
متعلقہ عنوانات
مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر
18 July 2026
وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں
18 July 2026
دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ
18 July 2026
چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی
18 July 2026
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026