LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی

امریکا : فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے باوجود ہوٹل بکنگ توقعات سے کم، بڑی تعداد میں ہوٹل مالکان مایوس

Web Desk

6 May 2026

امریکا میں فٹبال کے عالمی کپ سے محض چند ہفتے قبل ہوٹلنگ کے شعبے کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، جہاں بکنگ کی شرح ابتدائی اندازوں سے نمایاں طور پر کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی ہوٹل و لاجنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری سروے کے مطابق، 11 بڑے میزبان شہروں میں تقریباً 80 فیصد ہوٹل مالکان نے بتایا کہ بکنگ توقعات سے کم رہی ہے۔ سروے میں شامل تقریباً 65 فیصد افراد نے ویزا پابندیوں اور عالمی سیاسی حالات کو کم طلب کی بڑی وجوہات قرار دیا۔

ایسوسی ایشن کی صدر روزانا مائیٹا کے مطابق ابتدائی امیدوں کے برعکس کئی عوامل نے صورتحال کو متاثر کیا، تاہم آنے والے دنوں میں بہتری کے امکانات اب بھی موجود ہیں، بشرطیکہ بیرونِ ملک سے آنے والے شائقین کے لیے آسان اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق بعض شہروں میں صورتحال زیادہ تشویشناک ہے، جہاں بکنگ معمول کے مہینوں جون اور جولائی سے بھی کم رہی۔ کئی شہروں میں ہوٹل مالکان نے اس بڑے ایونٹ کو غیر مؤثر قرار دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی بلند قیمتیں، سفری اخراجات اور انتظامی رکاوٹیں بھی شائقین کی دلچسپی میں کمی کا باعث بن رہی ہیں، جس سے مجموعی طور پر مہمان نوازی کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔