ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
Web Desk
6 August 2026
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ کشیدگی پر عوام کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت میں ایک حلقہ مذاکرات کا خواہش مند ہے جبکہ سخت گیر طبقہ جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ اسلام آباد مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کرنے والے امریکی نائب صدر نے ‘فاکس نیوز’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں تاہم حتمی نتیجہ امریکی عوام کے مفاد میں ہو گا۔ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے دوران ایران کے چیف مذاکرات کار رہنے والے محمد باقر قالیباف کا آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ ممکن ہے، تاہم تہران نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات کے بعد دونوں ممالک میں دوبارہ کشیدگی بڑھنے سے معاہدہ عملاً بے اثر ہو گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026