امریکا اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری اتحاد کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا
Web Desk
25 July 2026
امریکی نیوز ویب سائٹ “ایگزیوس” کے مطابق امریکا اور برطانیہ اگلے ہفتے لندن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ اور عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا قیام ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اجلاس کے حوالے سے مشترکہ منصوبہ بندی کی تصدیق کی ہے، جس میں مغربی ممالک اور خطے کی اہم شخصیات سمیت امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین کی شرکت بھی متوقع ہے۔ امریکی حکمت عملی کے تحت واشنگٹن اپنے اتحادیوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے جہاز، جنگی بحری جہاز اور ڈرونز فراہم کرنے کی اپیل کرے گا تاکہ بحری راستوں کو محفوظ اور ایران کیساتھ تنازع کی صورت میں جہاز رانی بحال رکھی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد ضرور آئیں گے، پرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا: بیرسٹر گوہر
23 September 2026
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
23 September 2026
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی
23 September 2026
چینی صدر کا ٹرمپ پر تائیوان کو اسلحہ فروخت روکنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا امکان
23 September 2026
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
23 September 2026
احتجاج، دھرنے جاری، حافظ نعیم الرحمان کا لیوی ختم کرانے تک پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان
23 September 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
23 September 2026
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گمراہ کن رپورٹنگ کی وضاحت جاری کر دی
23 September 2026