لیزا کُک کو ہٹانے میں ناکام صدر ٹرمپ کے حق میں بڑا فیصلہ
Web Desk
30 June 2026
امریکی سپریم کورٹ میں گزشتہ روز کا دن انتہائی ڈرامائی رہا، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مقدمے میں بڑی کامیابی ملی، تاہم تین دیگر مقدمات میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
عدالتِ عظمیٰ نے صدر ٹرمپ کے سرکاری اداروں کے سربراہان کو برطرف کرنے کے صدارتی اختیار میں توسیع کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت سپریم کورٹ نے 1935 کے تقریباً ایک صدی پرانے تاریخی قانون ’ہمفریز ایگزیکیوٹر بمقابلہ امریکی حکومت‘ کی نظیر کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جس کے تحت ماضی میں امریکی صدر ہر وفاقی ادارے کے سربراہ کو اپنی مرضی سے برطرف نہیں کر سکتے تھے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وفاقی اداروں کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے اور وفاقی حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اس فیصلے پر اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے جسٹس سونیا سوٹومیئر نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام “صرف انتشار کا باعث بنے گا۔”
عدالت نے صدر ٹرمپ کی وہ درخواست مسترد کر دی جس میں فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کُک کو فوری برطرف کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ عدالت نے انہیں عہدے پر برقرار رکھا، جس سے فیڈرل ریزرو کی خودمختاری مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان ریاستی قوانین کو برقرار رکھا ہے جن کے تحت انتخابی دن کے بعد موصول ہونے والے ڈاک کے ووٹ بھی شمار کیے جاتے ہیں۔ ٹرمپ اس نظام پر طویل عرصے سے تنقید کر رہے تھے۔ فیصلے کے بعد ٹرمپ نے کانگریس سے ’’سیو امریکا ایکٹ‘‘ منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کو محدود اور شہریت کے ثبوت کی سخت شرائط نافذ کی جا سکیں . عدالت نے سابق کالم نگار ای جین کیرول کے حق میں آنے والے فیصلے کے خلاف ٹرمپ کی اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد اب انہیں ہرجانے کے طور پر 50 لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ علاوہ ازیں، عدالت نے ایلن ڈرشووٹز کی سی این این کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں دائر اپیل بھی مسترد کر دی۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ
19 August 2026
خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی
19 August 2026
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
19 August 2026
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026