LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

امریکا کا لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوشش کی حمایت کا اعلان

Web Desk

1 July 2026

امریکا نے لیبیا میں پائیدار امن اور اتحاد کی بحالی کی کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں لیبیائی نیشنل آرمی کے نائب کمانڈر صدام حفتر سے ہونے والی ایک اہم ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہی۔

امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ صدام حفتر کے ساتھ ملاقات کے دوران لیبیا کی فوج کو متحد کرنے اور ملک میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے واشنگٹن کے اس عزم کو دہرایا کہ امریکی انتظامیہ لیبیا میں استحکام اور اتحاد کی بحالی کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایک زیادہ پرامن، متحد اور خوشحال لیبیا کے قیام کے لیے لیبیائی رہنماؤں اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ خطے میں طویل مدتی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔