LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی ڈرون حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک، سینٹ کام کی تصدیق

Web Desk

19 July 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں اپنے ایک اور فوجی اہلکار کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، یہ واقعہ 18 جولائی کو شمالی عراق میں پیش آیا جہاں ایک امریکی فوجی اہلکار کارروائی کے دوران مارا گیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی ایران کے ایک یکطرفہ ڈرون حملے کا شکار ہوا، جس کے بعد جائے وقوعہ پر شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران امریکی اہلکاروں کو لاپتہ فوجی کی انسانی باقیات مل گئی ہیں۔ واضح رہے کہ خطے میں امریکی تنصیبات پر حملوں میں حالیہ دنوں میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے، اور اس سے قبل بھی امریکی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے نتیجے میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔