ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام
Web Desk
23 July 2026
امریکی سینیٹ (US Senate) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات کو محدود کرنے اور کسی بھی مزید فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی اجازت لازمی قرار دینے کی ڈیموکریٹس کی قرارداد کو ناکام بنا دیا ہے۔
سینیٹ میں ہونے والی کانٹے دار رائے شماری میں اس قرارداد کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 49 ووٹ پڑے۔ اس ووٹنگ کے نتیجے میں صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف اپنی عسکری پالیسی اور آپریشنز بلا تعطل جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔
رائے شماری کے دوران ریپبلکن سینیٹر سوسن کولنز نے اپنی پارٹی کے موقف کے برعکس ڈیموکریٹس کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ڈیموکریٹ سینیٹر جون فیٹرمین نے اپنی جماعت کی پالیسی کے خلاف جا کر قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایوانِ نمائندگان (House of Representatives) نے بالکل اسی دن ایران کے خلاف جنگ روکنے اور ٹرمپ کو وارننگ دینے کی قرارداد 208 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظور کر لی تھی، جس میں 4 ریپبلکن ارکان نے بھی حصہ لیا تھا۔ ڈیموکریٹس اور مخالفین کا موقف تھا کہ امریکی قانون کے تحت جنگ کا اعلان کرنے کا بنیادی اختیار صرف کانگریس کے پاس ہے، جبکہ صدر ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے دفاع کیا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے فوری ملٹری ایکشن صدر کا آئینی اختیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹائزیشن، پی آئی اے اور ریکوڈک پر مشاورت
24 September 2026
لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
24 September 2026
ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل
24 September 2026
افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ
24 September 2026
وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت
24 September 2026
26 نومبر احتجاج کیس: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
24 September 2026
اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور
24 September 2026
نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم
24 September 2026