شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
Web Desk
9 November 2026
مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ پیدائش آج ملک بھر میں شایانِ شان اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولنے والے علامہ اقبالؒ نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا بلکہ اپنے آفاقی کلام سے قوم میں بیداری اور خودی کی نئی روح پھونکی۔ سیالکوٹ، لاہور اور انگلینڈ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد جرمنی کی میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے علامہ اقبالؒ کا 1930ء کا خطبہ ٰالہ آباد تاریخِ پاکستان میں سرفہرست ہے، جس کی روشنی میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ان تھک قیادت میں 14 اگست 1947ء کو پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ ’بانگِ درا‘، ’بالِ جبریل‘، ’ضربِ کلیم‘ اور ’ارمغانِ حجاز‘ جیسے لازوال مجموعہ کلام کے خالق علامہ اقبالؒ قیامِ پاکستان سے قبل 21 اپریل 1938ء کو رحلت فرما گئے تھے اور ان کا مزار لاہور میں بادشاہی مسجد کے جوار میں واقع ہے۔ موجودہ قومی صورتِ حال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ علامہ اقبالؒ کے پیغامِ اتحاد اور خودی کو عام کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026
اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ
9 November 2026
محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
9 November 2026
قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
9 November 2026
امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ
9 November 2026
امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ
9 November 2026