LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ امریکی صدر کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے زور آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں پھر کشیدگی، امریکا کے کارگو جہاز پر حملہ اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر نیتن یاہو ایک بار پھر مذہب کارڈ کھیلنے لگے روس اور یوکرین کے مذاکرات میں یورپی ممالک بھی شریک ہوں گے: فرانس بجلی کی 3 کمپنیوں کی نجکاری: پاکستانی اور ترک سرمایہ کاروں کا جوائنٹ وینچر میئر کراچی کی قدیم سوامی نارائن مندر آمد، ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی

میئر کراچی کی قدیم سوامی نارائن مندر آمد، ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی

Web Desk

9 November 2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر صدر میں واقع تاریخی سوامی نارائن مندر کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دورہ کیا اور ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی سانحہ میں شریک ہندو شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کی خوشیوں اور تہواروں میں برابر کے شریک ہیں اور کراچی کا ثقافتی تنوع شہر کی اصل خوبصورتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور رواداری کے فروغ کو ترجیح دی ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار آزادی اور خوشی کے ساتھ منانے کا مکمل حق حاصل ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اقلیتوں کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ دیوالی کا یہ تہوار ہندو برادری کے لیے امن اور خوشحالی کا باعث بنے۔ بعد ازاں میئر کراچی نے کے ایم سی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ فائر ورکس کی تقریب میں بھی شرکت کی۔