محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
Web Desk
9 November 2026
سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات محمد علی درانی نے آج سے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور ملک بھر میں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے لیے باقاعدہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نئے صوبوں اور مقامی حکومتوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ بہاولپور کو صوبہ بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پہلے ہی متفقہ طور پر منظور ہو چکی ہے، اس لیے حکومت بہاولپور اور ہزارہ صوبے کو فوری طور پر تشکیل دے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انتظامی بنیادوں پر پورے ملک میں نئے صوبے قائم ہونے چاہئیں اور جو سیاسی جماعتیں عوام کی اس دیرینہ ضرورت اور نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کریں گی، ان کا سیاسی وجود ختم ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
9 November 2026
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026
اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ
9 November 2026
قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
9 November 2026
امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ
9 November 2026
امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ
9 November 2026