قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
Web Desk
9 November 2026
قطر نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں بالخصوص دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں حوثیوں کی ان کارروائیوں کو شدید جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور ان غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کو فوری روکنے پر زور دیتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے دو حوثی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ بعد ازاں سعودی وزارتِ توانائی نے تصدیق کی تھی کہ میزائلوں کا ملبہ گرنے کے باعث ریاض میں واقع آرامکو آئل کمپنی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
9 November 2026
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026
اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ
9 November 2026
محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
9 November 2026
امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ
9 November 2026
امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ
9 November 2026