اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ
Web Desk
9 November 2026
اسرائیلی صدر کی جانب سے حکومت سازی کا عمل شروع کرنے کی ایڈوائس ملنے کے بعد ممتاز سیاسی و عسکری رہنما گادی آئزن کوٹ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو اس وقت فوری طور پر نئے قائد اور ایک مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے موجودہ نازک صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قائم سیاسی تعطل اور بار بار کے انتخابات ملکی مفاد میں نہیں ہیں اور اسرائیل مزید کسی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ گادی آئزن کوٹ نے یہ اہم عندیہ بھی دیا کہ اگر ان کی قیادت میں حکومت سازی پر تمام سیاسی فریقین کا اتفاق ہو جاتا ہے تو بنیامین نیتن یاہو کو بھی اس کابینہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں کو خبردار کیا کہ ذاتی یا جماعتی مفادات کی خاطر قومی اتحاد اور حکومت سازی کی ان کوششوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو تاریخ کبھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
9 November 2026
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026
محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
9 November 2026
قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
9 November 2026
امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ
9 November 2026
امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ
9 November 2026