امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ
Web Desk
9 November 2026
امریکہ نے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی سخت پالیسی کے تحت عراق سے ایران کے ساتھ متصل بیشتر سرحدی گزرگاہیں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین نے ‘الجزیرہ’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے عراق سے ایران سے ملحقہ تمام بارڈر کراسنگز کو بند کر کے صرف 2 گزرگاہیں کھلی رکھنے کی درخواست کی ہے، جن میں سے ایک کردستان کے خطے میں واقع ہے۔ عراقی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین متعدد سرکاری و غیر سرکاری سرحدی راستے قائم ہیں جنہیں ایک دم مکمل طور پر بند کرنا انتہائی دشوار ہوگا اور اس فیصلے سے خود عراقی معیشت بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی انتظامیہ اب بھی بارڈرز کی بندش پر مسلسل زور دے رہی ہے، تاہم اس حساس معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ سفارتی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
9 November 2026
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026
اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ
9 November 2026
محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
9 November 2026
قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
9 November 2026
امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ
9 November 2026