میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ
Web Desk
12 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب بڑھنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے قافلوں کو فوری طور پر روکا جائے، بصورت دیگر میکسیکو پر عائد تجارتی محصولات (ٹیرف) دوگنا کر دیے جائیں گے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو ہرگز داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست کے بعد تارکینِ وطن کے قافلے ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سرحد کی جانب بڑھنے والے ان قافلوں کا راستہ روکنے کے لیے میکسیکو کی حکومت، امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر اور امریکی بارڈر پیٹرول حکام کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
12 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
12 November 2026
ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ
12 November 2026
یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون
12 November 2026
فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
12 November 2026
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
12 November 2026
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 November 2026
ارجنٹائن نے اپنی مسلح افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا ایرانی اقدام مسترد کر دیا
12 November 2026