LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کوہستان مالیاتی سکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی: این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی

ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ

Web Desk

12 November 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز میں دو بڑے آئل سپر ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جن پر 40 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لدا ہوا تھا۔ ایرانی پاسداران کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز بار بار دی جانے والی وارننگز کو نظرانداز کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو پہلے ہی خبردار کیا جا چکا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ غیر محفوظ ہے، تاہم انہوں نے امریکی فوج کے تعاون پر بھروسا کرتے ہوئے اس راستے سے گزرنے کی کوشش کی، جبکہ پاسداران نے واضح دھمکی دی ہے کہ آئندہ بھی امریکی تعاون سے اس جنوبی راستے کو استعمال کرنے والے دیگر جہازوں کا یہی انجام ہوگا۔