امریکا جلد آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال کر دنیا سے معاوضہ وصول کریگا: ٹرمپ
Web Desk
13 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد ہی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا اور اس کی حفاظت کے عوض دنیا بھر سے معاوضہ بھی وصول کرے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز کا باقاعدہ “محافظ” بننے جا رہا ہے، لہٰذا اس اہم سمندری راستے کے تحفظ کے بدلے امریکا کو مالی معاوضہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کے کئی ممالک انتہائی خوشحال اور امیر ہیں، اس لیے وہ یہ توقع ہرگز نہ رکھیں کہ امریکا ان کی تجارتی گزرگاہوں کے لیے یہ چوکیداری مفت میں کرے گا، آبنائے ہرمز کے تحفظ کی قیمت ہر صورت ادا کرنی ہوگی۔
انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ماضی میں ایک معاہدہ طے پا چکا تھا لیکن ایران نے اس کی خلاف ورزی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اب تک تقریباً دس معاہدے ہو چکے ہیں اور ہر بار ایرانی قیادت نے وعدہ خلافی کی ہے، اسی لیے اب امریکا ایران کے خلاف انتہائی سخت اور حتمی اقدامات اٹھائے گا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے ساتھ جاری حالیہ جنگ میں ایران کو “عبرت ناک شکست” کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں ایران کی بحری، فضائی اور میزائل حملوں کی صلاحیتیں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026