LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا

Web Desk

21 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا طویل عرصے سے امریکی گاڑیوں اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ غیر منصفانہ تجارتی سلوک کر رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے امریکی ٹیرف پالیسیوں کے جواب میں جوابی اقدامات کیے تھے، لہٰذا اسے اس طرزِ عمل پر جواب دہ ٹھہرانا انتہائی ضروری ہو گیا تھا۔

عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کو قانونی شکل دینے کے لیے 1930 کے ٹریڈ ایکٹ کے سیکشن 338 کے تحت تین اہم اعلانات پر دستخط کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بعض ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے اس قانونی شق کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی تھی، کیونکہ ان کا خدشہ تھا کہ ٹرمپ اس کا استعمال عالمی اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ اس نئے 50 فیصد ٹیرف سے توانائی کی مصنوعات، پوٹاش، مچھلی اور اہم معدنیات کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے، تاہم اس میں وہ تمام اشیاء شامل کی گئی ہیں جنہیں اس سے قبل امریکا، میکسیکو، کینیڈا تجارتی معاہدے (USMCA) کے تحت درآمدی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل تھا۔