تیل، گیس کی بڑھتی قیمتیں: امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے خدشات بڑھ گئے
Web Desk
15 July 2026
امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں فوجی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کے حالیہ اعلان نے عالمی سطح پر نئی تشویش پیدا کر دی ہے، جس کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں امریکی وسط مدتی انتخابات پر براہ راست اثر انداز ہو کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑا سیاسی جھٹکا ثابت ہو سکتی ہیں۔ امریکی اور عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس ناکہ بندی کا ہدف ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے بحری جہاز ہیں، جس کا اثر عالمی توانائی کی مارکیٹ پر پڑنا شروع ہو گیا ہے اور خام تیل کی قیمتیں پہلے ہی فی بیرل کئی ڈالر بڑھ چکی ہیں۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناگزیر ہے، جو امریکی ووٹرز کو براہ راست متاثر کرے گا کیونکہ وہ عام طور پر ملکی معاشی حالات اور اپنی جیب پر پڑنے والے اثرات کو دیکھ کر ہی ووٹ دیتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026