LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب گرہن، سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتے کو کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی: رانا ثناء اللہ محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی اسلامی تعاون تنظیم اور بحرین کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم پاک امریکا اقتصادی تعاون، سویا بین شعبے میں شراکت داری مزید بڑھانے پر اتفاق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا ملک گیر غیر معینہ مدت ہڑتال کا آغاز مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم، مزید بہتر بنانے کا ہدف تنقید کے باوجود امریکی آئی سی ای کارروائیاں جاری: جولائی کے مہینے میں 43 ہزار سے زائد افراد گرفتار جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ

ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا

Web Desk

17 July 2026

ایران کے مختلف شہروں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ امریکی فورسز نے جزیرہ خارگ کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی فوج نے جنوبی شہر اہواز پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جبکہ وسطی ایران کے شہر یزد میں بھی 5 زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق، خارگ جزیرے کے قریب کھڑے خالی ایرانی آئل ٹینکر ’بیلما این آئی 22‘ پر دو روز میں یہ دوسرا امریکی حملہ ہے۔ بوشہر کے ڈپٹی گورنر نے تصدیق کی ہے کہ اس آئل ٹینکر کو دو روز قبل بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور آج یہ دوبارہ امریکی میزائلوں کی زد میں آیا ہے۔