LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

امریکا کو ایران سے جنگ میں 150 ارب ڈالرز کا بڑا نقصان

Web Desk

17 July 2026

ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو اب تک 150 ارب ڈالرز کا خطیر مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اس نقصان کو انتہائی کم ظاہر کرتے ہوئے محض 30 ارب ڈالرز کے لگ بھگ بتایا گیا تھا۔ اس جنگ کے نتیجے میں دونوں جانب بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا ہے، جس کے تفصیلی اعداد و شمار منظرِ عام پر آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایران کے ساتھ تصادم میں اب تک 14 امریکی فوجی اور 26 اسرائیلی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 414 اور اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب، ایران کو بھی ہولناک جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں اب تک 1,701 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں ایک افسوسناک پہلو میناب اسکول پر ہونے والا حملہ بھی ہے، جس میں 157 کمسن طالبات جاں بحق ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق اس تصادم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 26 ہزار 500 ایرانی زخمی بھی ہوئے ہیں۔