LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

ایران اور امریکا کے بیانات میں تضاد، آبنائے ہرمز پر اختلافات برقرار

Web Desk

4 August 2026

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود ایران اور امریکا کے بیانات میں واضح تضاد برقرار ہے، بالخصوص آبنائے ہرمز کے اختیار اور مذاکرات کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کا موقف ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کا اختیار اس کے پاس محفوظ ہے، جبکہ تہران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت یا ملاقات کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب امریکا کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بات چیت اور مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے پر اتفاق ہوا تھا، جسے ایران نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام میں امریکا کے خلاف شدید عدم اعتماد پایا جاتا ہے اور وہ کسی بھی مستقبل کے معاہدے کے لیے اپنے حقوق اور مفادات کی ٹھوس ضمانت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔