ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
Web Desk
8 July 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی پر قطر اور چین نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور سفارتی مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق، قطر نے ایران کی جانب سے کویت اور بحرین پر کیے گئے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید نقصان دہ قرار دیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ خطے کو ان بلاجواز حملوں کے نتائج سے بچانے کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔ دوسری جانب، امریکی فوج کی جانب سے ایران میں متعدد اہداف پر کیے گئے فضائی حملوں کے بعد چین نے بھی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کو دوبارہ بھڑکانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور عسکری کارروائیاں مسائل کا حل نہیں ہو سکتیں، لہٰذا دونوں ممالک تحمل سے کام لیتے ہوئے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
متعلقہ عنوانات
گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس
8 July 2026
چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات
8 July 2026
خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی
8 July 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
8 July 2026
نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا
8 July 2026
’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز
8 July 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ
8 July 2026
برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت گئے
8 July 2026