LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں

Web Desk

20 July 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے اور مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی سفارتی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایک ایرانی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ثالثوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے 10 دن سے لے کر دو ہفتوں تک آبنائے ہرمز کو کھولنے اور جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ اہم تجویز پاکستان اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جس کی تصدیق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی کر دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ثالث فریق مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے متحرک ہیں اور ان کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران کی خطے کے کسی ملک سے دشمنی نہیں، تاہم ایران پر حملوں کے لیے کسی بھی ملک کی سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیے، اور اگر حملے جاری رہے تو ایرانی مسلح افواج بھی بھرپور جواب دیتی رہیں گی۔ انہوں نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) سے دارخوین جوہری بجلی گھر پر امریکی حملے کی مذمت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے جنگ اس وقت بند ہوگی جب ایران کو میدانِ جنگ میں واضح برتری حاصل ہو جائے گی۔