LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی

24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ

Web Desk

25 June 2026

امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کے راستے 2 کروڑ بیرل خام تیل عالمی منڈیوں کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔

نیویارک میں عالمی توانائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر توانائی نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کا عمل مسلسل جاری ہے، تاہم عالمی سطح پر تیل بردار بحری جہازوں کی آمدورفت کو مکمل طور پر معمول پر آنے میں اب بھی بعض بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

کرس رائٹ نے ایران پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس اہم ترین آبی گزرگاہ میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں تیل کی سپلائی کو سو فیصد معمول پر لانے میں تاخیر کا بنیادی سبب بن رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی رسد کے لیے دنیا کا سب سے حساس اور انتہائی اہم ترین بحری راستہ شمار کیا جاتا ہے۔ اس گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا کشیدگی بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں اور سپلائی چین پر براہِ راست اور گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔