یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں
Web Desk
13 July 2026
خطے کی کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم امریکی سفارت خانے نے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام شیڈولڈ قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا باقابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امریکی سفارتی حکام کے مطابق، موجودہ علاقائی سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کے باعث دارالحکومت ابوظہبی میں 13 سے 15 جولائی تک کی تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ رہے گی، جبکہ دبئی میں واقع امریکی قونصلیٹ میں بھی قونصلر سروسز شدید متاثر ہوں گی۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث یو اے ای سے غیر ہنگامی نوعیت کے حامل امریکی سرکاری عملے کو بھی باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، معمول کی تمام امریکی ویزا سروسز تاحکمِ ثانی معطل رہیں گی، تاہم پاسپورٹ اور دیگر انتہائی ہنگامی قونصلر خدمات کے حصول کے لیے شہریوں کو ای میل کے ذریعے رابطہ کرنا ہوگا، جہاں محدود پیمانے پر سروسز فراہم کی جائیں گی۔ سفارتی حکام نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ جن افراد کی مذکورہ تاریخوں میں اپائنٹمنٹس طے تھیں وہ ہرگز سفارت خانے کا رخ نہ کریں؛ نئی تاریخوں اور اپائنٹمنٹس کی ری شیڈولنگ کے حوالے سے تمام درخواست گزاروں سے سفارت خانہ خود ای میل یا دیگر ذرائع سے رابطہ کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے
13 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان
13 July 2026
یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان
13 July 2026
خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی
13 July 2026
ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی
13 July 2026
کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق
13 July 2026
کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق
13 July 2026
فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق
13 July 2026