امریکا کی پاکستان ریلوے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی یقین دہانی
Web Desk
22 May 2026
پاکستان ریلوے کے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر (Natalie Baker) نے پاکستان ریلوے کے مختلف شعبوں میں امریکی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنے ہر ممکنہ تعاون اور یقین دہانی کا اعادہ کیا ہے۔
یہ یقین دہانی انہوں نے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے ہونے والی ایک اعلٰی سطحی ملاقات کے دوران کرائی۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس اہم بیٹھک میں پاک امریکہ دیرینہ تعلقات، جیو اکنامک پارٹنرشپ اور ریلوے سیکٹر میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
‘
ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور اور وفاقی وزیر نے پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچے (Infrastructure) اور جدید ترین ریلوے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا باریک بینی سے جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے امریکی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ریلوے اپنے نیٹ ورک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے عالمی شراکت داروں کے لیے ایک جامع “ٹریک ایکسس پالیسی” (Track Access Policy) متعارف کرا رہا ہے۔ انہوں نے اس منافع بخش پالیسی کے تحت امریکی سرمایہ کاروں اور بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔
ملاقات میں پاکستان ریلوے کے لیے درج ذیل کلیدی شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا:
جدید ترین لوکوموٹیوز (ریلوے انجنوں) کی فراہمی
ہائی ٹیک ویگنز اور فریٹ (مال بردار) آپریشنز کی اپ گریڈیشن
سگنلنگ اور جدید ڈیجیٹل ریلوے ٹیکنالوجی کا فروغ
اس موقع پر پاکستان ریلوے اور معروف امریکی کمپنی ویب ٹیک (Wabtec) کے درمیان دہائیوں پر محیط کامیاب کاروباری تعاون کو نئی جہتوں کے ساتھ مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ:
“پاکستان ریلوے کے موجودہ بیڑے میں شامل 254 امریکی ساختہ لوکوموٹیوز (Locomotives) دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور دیرینہ دو طرفہ صنعتی و اقتصادی تعاون کی ایک روشن اور منہ بولتی مثال ہیں۔”
وسطی ایشیا اور گوادر تک ریلوے روابط کا ماسٹر پلان
وفاقی وزیر نے خطے کی جیو پولیٹیکل اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور کو بتایا کہ پاکستان اس وقت وسطی ایشیائی ممالک (CARs) کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لیے اہم علاقائی ریلوے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ ازبکستان، قازقستان سے لے کر پاکستان کے علاقوں نوکنڈی اور گوادر پورٹ تک ریلوے نیٹ ورک کا ملاپ مستقبل قریب میں پورے خطے میں بین الاقوامی تجارت، ترسیلِ مال اور علاقائی رابطہ کاری (Regional Connectivity) کو فروغ دینے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان ریلوے کے ان وژنری منصوبوں کو سراہا اور امریکی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے محفوظ ماحول سے متعلق آگاہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ
14 July 2026
ماجد ستی قتل کیس، عدالت نے فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی
14 July 2026
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
14 July 2026
پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026
ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی
14 July 2026