امریکا کی مسلسل نویں رات ایران پر بمباری، کئی شہروں میں دھماکے
Web Desk
20 July 2026
امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی صدر کی ہدایت پر مسلسل 9ویں رات ایران کے خلاف فضائی حملوں کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ سینٹکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان شدید حملوں میں پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے عسکری کمانڈ سینٹرز، ایئر ڈیفنس سسٹمز، ساحلی نگرانی کے مراکز، بحری صلاحیتوں، مواصلاتی نیٹ ورکس اور میزائل و ڈرون لانچ سائٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے تاکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی پر ایرانی حملوں کی صلاحیت کو مزید کمزور کیا جا سکے۔ دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تبریز، صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک، چابہار، کنارک اور بوشہر کے شہر خورموج سے شدید دھماکوں اور آتش زدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تبریز میں 3 بڑے دھماکے سنے گئے جہاں مبینہ طور پر میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بوشہر میں پاسدارانِ انقلاب کے عسکری اڈے پر بمباری کی گئی۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فورسز مکمل چوکسی کے ساتھ ہر ممکنہ ردِعمل کے لیے تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
20 July 2026
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب، ضلعی انتظامیہ الرٹ
20 July 2026
ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی: ٹرمپ
20 July 2026
آبنائے ہرمز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے
20 July 2026
یوکرین کا روس میں مسافر بس پر ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک، 23 زخمی
20 July 2026
لبنان اور اسرائیل کے درمیان مفاہمتوں پر عمل درآمد شروع، سکیورٹی زونز قائم
20 July 2026
حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان
20 July 2026
ایرانی حملوں میں درجنوں امریکی فوجی زخمی ہوئے اور نقصانات چھپایا گیا: نیویارک ٹائمز
20 July 2026