ایران پر مسلسل 13ویں رات شدید فضائی حملے، اہداف مکمل کرلئے: سینٹکام
Web Desk
24 July 2026
سینٹکام کے مطابق ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں کو ایران سے لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔ امریکی عسکری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی کوششوں کے باوجود آبنائے ہرمز بین الاقوامی آمدورفت کے لیے کھلی ہے اور امریکی فوج کی نگرانی میں تجارتی جہاز معمول کے مطابق سفر کر رہے ہیں۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مغربی ایران کے شہر بندر عباس، جنوبی شہر اہواز اور جزیرہ قشم میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بحری جہازوں یا ان کے سامان کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کا ازالہ امریکہ کے قبضے میں موجود منجمد ایرانی فنڈز اور اثاثوں سے کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے مزید خبردار کیا کہ اگر آئندہ کسی تجارتی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ ایران کے خلاف مزید بڑے پیمانے پر ملٹری آپریشن کا حتمی فیصلہ کرنے کے بالکل قریب ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹائزیشن، پی آئی اے اور ریکوڈک پر مشاورت
24 September 2026
لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
24 September 2026
ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل
24 September 2026
افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ
24 September 2026
وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت
24 September 2026
26 نومبر احتجاج کیس: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
24 September 2026
اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور
24 September 2026
نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم
24 September 2026