LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے سعودی شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح شام میں مسافر بس اور فورسز کی گاڑی میں تصادم، 35 افراد جاں بحق ایچ آئی وی سے بچاؤ کی کم قیمت دوا، بڑی خبر آگئی ایران کا آپریشن نصر 2 میں 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ دنیا میں پہلی بار ایبولا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع سمندر میں ڈوبے بازنطینی جہاز کے ملبے سے سونے کے زیورات دریافت ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف امریکا نے آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، سینٹ کام ایران نے اسرائیل کو جنگ میں دوبارہ کودنے سے خبردار کر دیا عباس عراقچی کا کایا کلاس سے ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی جہاز پر یوکرینی حملے کی مذمت جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد جنوبی لبنان کے قصبوں پر اسرائیلی بمباری، نبطیہ میں زور دار دھماکا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ

ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج

Web Desk

26 July 2026

امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف اس کی بحری ناکہ بندی بدستور مکمل طور پر نافذ ہے، جس کے تحت احکامات کی ورزی کرنے والے 12 بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کروایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں سینٹکام نے بتایا کہ امریکی فورسز نے احکامات نہ ماننے والے دو جہازوں کو ناکارہ بنا دیا اور ناکہ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے دو بحری جہازوں پر سوار ہو کر ان کی تلاشی لی۔ اس سلسلے میں بحیرۂ عرب میں کوموروس کے پرچم بردار آئل ٹینکر ‘چارمینار’ کی جانچ پڑتال کے بعد اسے سفر کی اجازت دے دی گئی، جبکہ 24 جولائی کو خلیجِ عمان میں موزمبیق کے پرچم بردار آئل ٹینکر ‘لاوین’ کو بار بار تنبیہ کے باوجود ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ناکارہ بنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے 14 جولائی سے ان تمام جہازوں کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کر رکھی ہے جو ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی آمد و رفت میں ملوث ہیں۔