LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک

ایرانی حملے میں اردن میں تعینات دو امریکی فوجی ہلاک، امریکا کی تصدیق

Web Desk

18 July 2026

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ اردن میں ایران کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں اس کے 2 فوجی ہلاک، متعدد زخمی اور ایک اہلکار تاحال لاپتہ ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان کے مطابق، 17 جولائی کو اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور اس کے اتحادی دستے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاعی کارروائی میں مصروف تھے کہ اس دوران یہ جانی نقصان ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد ان اہلکاروں کی شناخت دنیا کے سامنے ظاہر کی جائے گی۔

دوسری جانب، امریکی حکام نے بتایا کہ حملے میں معمولی زخمی ہونے والے 4 امریکی فوجیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اردن کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، جنہیں ابتدائی علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے اور وہ دیگر معمولی زخمی اہلکاروں کی طرح دوبارہ اپنی فوجی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں قائم امریکا کی اہم ‘الازرق ایئر بیس’ کو بڑے پیمانے پر میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی فورسز کے مطابق، اس شدید حملے میں امریکی بیس پر موجود 2 فائٹر جیٹس اور 3 امریکی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوئے، جبکہ فائٹر جیٹ شیلٹرز اور پارکنگ ریمپس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ روسی میڈیا نے اس حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی حملے سے قبل الازرق بیس سے امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں کرایا جا سکا تھا، جس کی وجہ سے یہ جانی و مالی نقصان ہوا۔