LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا آزاد کشمیر بحران؛ بلاول بھٹو کا جے کے جے اے اے سی کو خط، دھرنے معطل کرنے کی اپیل گھڑیاں آگے پیچھے کرنے کا جھنجھٹ ختم؛ امریکی ایوانِ نمائندگان میں سال بھر ’ڈے لائٹ سیونگ ٹائم‘ مستقل کرنے کا بل منظور رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف انکوائری کا حکم معطل کر دیا آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا شہدا کی توہین ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں: سپیکر پنجاب اسمبلی شہدأ کی توہین ناقابل برداشت ہے، فوجی جوانوں اور اہلخانہ سے معذرت کرتا ہوں، طاہر اشرفی امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری اور 7 فوجی شہید، ایران کا بھرپور جواب دینے کا اعلان پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا آغاز، پروسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان

امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری اور 7 فوجی شہید، ایران کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

Web Desk

15 July 2026

ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران جنوبی ایران پر ہونے والے امریکی حملوں میں 30 سے زائد عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اس جانی نقصان پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی پوری طاقت کے ساتھ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں ایرانشہر کے قریب واقع بمپور گیریژن پر بزدلانہ میزائل حملہ کیا گیا ہے، جس میں 388 ویں بریگیڈ کے کم از کم 7 فوجی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق، امریکی فوج کی جانب سے مجموعی طور پر 13 میزائل داغے گئے جنہوں نے گیریژن کے اندر فوجی بیرکوں، مہمان خانے، گارڈ پوسٹس اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ ایرانی عسکری قیادت نے اس کارروائی کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہدا کے خون کا بدلہ یقینی ہے اور دیگر مسلح افواج کے تعاون سے اس کا مناسب وقت پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔