ٹرمپ کی شکست پر رابطے بحال؛ ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو
Web Desk
6 November 2026
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے (ارنا) کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی پیش رفت اور تنازعات کے حل کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی، تاہم گفتگو کے حوالے سے مزید تفصیلات میڈیا کو جاری نہیں کی گئیں۔ اسی روز ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی رابطہ مہم کو تیز کرتے ہوئے قطر، عمان، ترکیہ، اردن اور کویت کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کر کے علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔
عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی سے بات چیت کے دوران بحری راستوں کی حفاظت یقینی بنانے، جنگ کے خاتمے اور خطے میں دوبارہ کشیدگی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں عالمی بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے قطر اور عمان سمیت کئی ممالک اہم ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگرچہ 2023ء میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو چکے ہیں، تاہم یمن میں حوثیوں کے حملوں اور علاقائی سلامتی پر دونوں ممالک کے درمیان تحفظات موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل
6 November 2026
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن؛ پتلے جلادیے گئے
6 November 2026
حوثیوں کا جنگ بندی کیلیے سعودیہ سے 51 ارب ڈالر ہرجانہ اور حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ
6 November 2026
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026