LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

اقوام متحدہ کی عمران خان کی حراست پر شدید تشویش، پاکستان سے فوری اقدامات کا مطالبہ

Web Desk

12 December 2025

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے انسدادِ تشدد ایلس جل ایڈورڈز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل میں مبینہ طور پر غیر انسانی اور نامناسب حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اطلاعات درست ہیں تو یہ حالات تشدد یا غیر انسانی و ہتک آمیز سلوک کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

ایلس جل ایڈورڈز نے اپنے بیان میں پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی حراست کے حالات کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ ان کے مطابق عمران خان کو 26 ستمبر 2023 سے اڈیالہ جیل میں روزانہ 23 گھنٹے تنہائی میں رکھنے کی اطلاعات ملی ہیں، جبکہ بیرونی دنیا تک رسائی بھی انتہائی محدود ہے۔اقوام متحدہ کی نمائندہ کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے سیل کی مستقل کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے اور سیل میں قدرتی روشنی، مناسب وینٹی لیشن، صفائی اور درجہ حرارت کے مناسب انتظام کی کمی ہے، جس کے باعث عمران خان کو گھٹن، بدبو، کیڑوں، متلی، قے اور وزن میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ایڈورڈز نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق طویل یا غیر معینہ مدت تک تنہائی میں رکھنا ممنوع ہے، اور 15 دن سے زائد تنہائی نفسیاتی تشدد کے مترادف سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی تنہائی فوری طور پر ختم کی جائے اور انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام عمران خان کے ذاتی معالجین کو بھی ملاقات کی اجازت دیں۔عمران خان کی صحت اور جیل میں سہولیات کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے پی ٹی آئی نے تشویش ظاہر کی ہے، جبکہ حکومتی حلقوں اور پارٹی کے موقف میں مختلف بیانات سامنے آتے رہے ہیں