LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزارت ریلوے ہائی الرٹ، افسران کی چھٹیاں منسوخ دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل

مغربی کنارے میں بگڑتی صورتحال سے امدادی سرگرمیاں شدید متاثر، اقوام متحدہ کا انتباہ

Web Desk

30 July 2026

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، نقل و حرکت پر عائد سخت پابندیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کے باعث انسانی امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نابلس، قلقیلیہ اور جنین میں حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ امدادی اداروں کو متاثرین کے لیے آن لائن اور دور دراز ذرائع سے نفسیاتی و طبی معاونت فراہم کرنا پڑ رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رمیز الاکبروف نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنین، طولکرم اور نور شمس کے پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور صورتحال تیزی سے ابتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے آبادکاروں کا تشدد روکنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ OCHA نے تنبیہ کی ہے کہ مزید فوجی محاصرے سے ہزاروں افراد کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔